بھارت کا ایٹمی میزائل اگنی 3 کا تجربہ ناکام

نئی دہلی : بھارت کا ایک اور میزائل تجربہ ناکام ہوگیا ہے،خطے میں جنگی جنون کو بڑھاوا دینے والے بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا اگنی3 ایٹمی میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے. اگنی3 ایٹمی میزائل اپنی پہلی آزمائشی پرواز میں ہی ناکام ہوگیا.بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہوا اور میزائل اپنے مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا. ذرائع کے مطابق اگنی3 زمین سے زمین پر مار کرنے والا ایٹمی میزائل ہے جو کہ ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،لیکن اسکا پہلا تجربہ ہی ناکام ہو گیا ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے کئی میزائل تجربے ناکام ہو چکے ہیں، بھارت کے سب سونک کروز میزائل نربھے کا ایک اور تجربہ ناکام ہو گیا تھا. رواں سال بھارت کی جانب سے چاند پر بھیجا گیا چندریان مشن بھی ناکام ہوا اور اس سے قبل مختلف میزائل تجربات میں بھی بھارت ناکام ہوا.