مالی سال کے چار ماہ میں ریونیو وصولی 16فیصد اضافہ ہواہے، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے، پاکستانی بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان انوویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے، پاکستانی بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے، ایسا ماحول پیدا کررہے ہیں کہ کاروبار اور برآمدات بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کے چار ماہ میں ریونیو وصولی 16فیصد اضافہ ہواہے، حکومت مالی نظم و نسق ، شفافیت اوربہتر طرز حکمرانی کیلئے پرعزم ہے، معاشی ترقی کے لئے درکار پائیدار پلیٹ فارم قائم کردیا ہے۔