عوام کی ترقی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا اداروں کا کام ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی کوششوں سے روزگار کیلئے ماحول بہتر کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے جن میں ایل این جی پاور پلانٹس، کچھ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔حفیظ شیخ نے کہا ہے ان کی حکومت اپنے کوششوں سے روزگار کے لیے ماحول بہتر کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نجکاری کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے جن میں ایل این جی پاور پلانٹس، کچھ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ عوام کی ترقی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے پہلے عوامی ترقی کو اولین ترجیح دی۔