کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی پھانسی کی سزا پر نظرثانی کی جائے،عالمی عدالت

اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے۔اس ترمیم کے بعد بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا حق ملے گا۔آرمی ایکٹ میں ترامیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر لاگو ہو سکے گی۔مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا قانونی طریقہ طے کرنا ہے۔اس حوالے سے گذشتہ ماہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالمی عدالت نے پاکستان کو مشورہ دیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی پھانسی کی سزا پر نظرثانی کی جائے، اب پاکستان اس حوالے سے غور کر رہا ہے، تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔