پاکستان قطرسے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

عبد الحفیظ شیخ

اسلام آباد :پاکستان میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سقر بن مبارک المنصوری نے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو دسمبر میں منعقد ہونے والے دوحا فورم میں شرکت کیلئے قطری نائب وزیر اعظم کا دعوت نامہ پہنچایا۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین معیشت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔سقر بن مبارک المنصوری نے کہاکہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان کی ہوٹل انڈسٹری اور رئیل سٹیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان قطر سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔