علاقائی وبین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں گوادر بندرگاہ کا کردار اہم ہے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بہتر پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے پاکستان اور ہنگری کے عوام کو قریب لایا جا سکتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ دو طرفہ تعاون کو زیادہ مستحکم کیا جائے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے، ہنگری کے سرمایہ کارگوادر میں سرمایہ کاری کیلئے آگے بڑھیں، گوادر خطے کے ممالک کے درمیان رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا، علاقائی وبین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں گوادر بندرگاہ کا کردار اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےہنگری کے سفیر اسٹیون سزیبو سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تجارتی و اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ بہتر پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے عوام کو قریب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری یورپ کا اہم ملک ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ دو طرفہ تعاون کو زیادہ مستحکم کیا جائے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے سرمایہ کارگوادر میں سرمایہ کاری کیلئے آگے بڑھیں۔

گوادر خطے کی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ علاقائی وبین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں گوادر بندرگاہ کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا ہوگی۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اپنا موثر کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم مسئلے کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق پر امن حل چاہتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھائے جا رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔ اس موقع پر ہنری سفیر نے کہا کہ ہنگری پاکستان کو اہم ملک سمجھتا ہے۔ پارلیمانی روابطہ اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے۔