پاکستانی روپے کی قدرمیں بدتریج اضافہ، امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی

پاکستانی روپے

کراچی : روپے نے ڈالر کی کمر توڑ کر رکھ دی، امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی، 2 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بدتریج اضافہ، ڈالر کی قیمت 155 روپے 70 پیسے کی سطح تک آگئی، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آغاز اور وسط تک مسلسل زوال کا شکار رہنے والے پاکستانی روپیہ نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران زبردست کم بیک کیا ہے۔رواں برس کے وسط تک پاکستانی روپیہ تاریخی گراوٹ کا شکار ہوتے ہوئے 160 روپے کی حد کو بھی عبور کر گیا تھا۔ روپے کی اس قدر گراوٹ کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا جو ابتک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تاہم موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں خاص کر ڈالر کی قیمت کے حوالے سے طے کی گئی فری فلوٹ پالیسی کے باعث روپے کچھ ہفتوں کے دوران اپنی قدر میں اضافہ کروانے میں کامیاب رہا ہے۔

گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ 2 ماہ کے دوران 4 روپے سے زائد کی کمی کے باعث ڈالر اب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں 156 روپے سے کم کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔