فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا فیصلہ کرلیا

ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں، کاروبارمتاثرہوں گے توٹیکس دینے کی سکت نہیں رہے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔کاروبارمتاثرہوں گے توٹیکس دینے کی سکت نہیں رہے گی۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ 50 ہزار کی خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط پر نرمی برتی جائے گی۔ شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کے مطالبے پر2 راستے ہیں۔ شناختی کارڈ کی شرط یا تو ختم کردیں یا کوئی درمیانہ راستہ نکالیں۔ واضح رہے چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کیخلاف کاروائی کیلئے آرڈیننس تیار کرلیا ہے۔بے نامی جائیدادو ں کیخلاف پہلے سے موجود قانون میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کررہے اس قانو ن میں تھوڑی ترمیم کرکے کاروائیوں کو مزید تیز کریں گے۔

سید شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کو ٹیکس محصولات پر مطمئن کر لیں گے۔ واضح رہے ایف بی آر نے دوسری سہ ماہی کیلئے 12 کھرب 95 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ایف بی آر کو پہلی سہ ماہی میں 100 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا۔ دوسری سہ ماہی کے دوران صرف اکتوبر میں 376 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جائے گا۔ جولائی تا ستمبر تقریباً 960 ارب روپے اوراکتوبر تا دسمبر12 کھرب 95 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل مشن نے پاکستان کے زوال پذیر ٹیکس نظام کے جائزے کیلئے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔