بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی آقا کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں،میجر جنرل آصف غفور

آصف غفور

روالپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف غیر ذ مہ دارانہ بیانات دے کر خطے کے امن کو متاثر کر رہے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی آقا کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جعلی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے سے لے کر آج تک بھارتی آرمی چیف کی واحد کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے بھارتی فوج کو بدمعاش یا روگ فورس میں تبدیل کر دیا ہے۔