کھاد کی فروخت میں اگست کے دوران 35 فیصد اضافہ

اسلام آباد : کھاد کی فروخت اگست میں35 فیصد اضافہ کے ساتھ 8 لاکھ 34 ہزار ٹن ہو گئی۔ ٹارس سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 45 فیصد اضافہ کے ساتھ6 لاکھ 24 ہزار ٹن ہوگیا جبکہ اگست 2018ء کے دوران 4لاکھ 31ہزار ٹن یوریا کھاد فروخت کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈی اے پی کھاد کی فروخت بھی 79 ہزار ٹن سے بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ اگست 2019ء میں یوریا کھاد کا سٹاک15 فیصد کم ہو کر 2 لاکھ ٹن رہ گیا جواگست 2018ء میں 3لاکھ 24ہزار ٹن تھا۔ دوسری جانب ڈی اے پی کھاد کا ذخیرہ ایک فیصد اضافہ سے 4 لاکھ 18 ہزار ٹن ہوگیا۔