پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا، 70 ہزار کی حد عبور

اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس، 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 570 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 70ہزار کاہندسہ عبورکرگئی۔آج بھی تاریخی اضافہ ہوا، گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیاتھا اور اسٹاک مارکیٹمیں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزارپوائنٹس کی حد عبورکرگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 720 پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔