اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 69 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی مزید سستا

اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 874 پوائنٹس کے اضافے سے 69 ہزار 219 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔