چیئرمین سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے متحرک

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ الیکشن کے لیے سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے خصوصی کمیٹی اراکین کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے متحرک ہے۔چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمٰن اور نوید قمر نے رابطہ کیا اور انتخابات کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا۔اس حوالے سے شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری ثابت کرے گی۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام، کارکنان کل جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔