بناسپتی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

اسلام آباد:ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قیمت میں مارچ کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں ملک میں 5 کلو ڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 2.74 فیصدکم ہے۔ فروری میں ملک میں 5 کلو ڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔مارچ میں ڈھائی کلوگرام ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 1289.52 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلہ میں1.2 فیصدکم ہے۔ فروری میں ڈھائی کلوگرام ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق ایک کلوگرام ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.53فیصدکم ہے،فروری میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 501.09 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری میں 500.03 روپے تھی۔