اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، 67 ہزار کی حد عبور کر لی ، ڈالر بھی سستا

اسلام آباد:اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، 100 انڈیکس نے 67 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، صبح کے وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو بعد میں بڑھتے بڑھتے 475 پوائنٹس تک پہنچ گیا جس سے انڈیکس 67 ہزار 23 کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔