پاکستان میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ بڑی خبر آگئی

لاہور: عید الفطر پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید کے موقع پر ملنے والی تعطیلات کی ممکنہ تعداد کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ اکستان میں اس سال عید کی چھٹی ممکنہ طور پر طویل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کا اختتام ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ عید الفطر کس تاریخ کو ہو گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے اس سال پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ پاکستانی فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا اختتام 30 روزوں کے بعد ہو گا۔ فلکیاتی ماہرین کی رائے میں پاکستان میں شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔یوں 9 اپریل یعنی 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا تھا۔ جبکہ صرف پاکستان ہی نہیں، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا 30 روزوں کے بعد اختتام ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔