سعودی عرب کا فلسطین کیلئےبڑی امداد کا اعلان

ریاض:سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے غزہ کی پٹی کے متاثرین کی ہنگامی امداد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینز(انروا) کو 40 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق مالی امداد کی یادداشت پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے وڈیو کال کے ذریعےدستخط کیے۔معاہدے کے تحت غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو غذائی امداد فراہم کی جائے گی جس سے 2 لاکھ 50 ہزار افراد مستفیض ہوں گے ۔علاوہ ازیں 2 لاکھ افراد پر مشتمل 20 ہزار خاندانوں کو رہائشی و اشیائے ضروریہ بھی فراہم کی جائیں گی۔اس معاہدے سے محصور علاقے میں فلسطینیوں کےلیے فوڈ سکیورٹی میں مدد ملے گی جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے جنگ جاری ہے۔شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ضروری ہے۔فلپ لازارینی کا کہنا تھا یہ امداد سعودی عرب کی اس یکجہتی کی عکاسی ہے جو مملکت نے ہمیشہ فلسطینوں کے ساتھ دکھائی