بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

اسلام آباد:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمۂ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی ، میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے، تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے۔پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر بھی قناتیں لگادیں ، اس حوالے سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔واضح رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔