ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز سے سستا آٹا غائب ہو گیا

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز سے سستا آٹا غائب ہو گیا، یوٹیلٹی اسٹور کا رمضان پیکج عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام، آٹے کی عدم دستیابی سے غریب صارفین مایوسی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد پر وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے مستحق شہریوں کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کیا گیا ہے۔رضان ریلیف پیکج کے تحت ملک بھ کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 19بنیادی اشیاء کم قیمت پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم کم قیمت اشیاء کی خریداری صرف بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں رجسٹرڈ افراد ہی کر سکتے ہیں۔ جن اشیاپر سبسڈی دی جا رہی ہے ان میں آٹا، گھی، تیل، چینی، دالیں، سفید چنا، چاول، بیسن کھجور، ڈبہ بند دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔گھی تیل بازار سے25روپے کم، چنا اور دالیں 25 روپے رعایت کے ساتھ کھجور 50 روپے کلو چاول 25 روپے رعایتی قیمت پر چائے 800گرام 100 روپے کم قیمت جبکہ ٹیٹرا پیک دودھ 30روپے کم قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں رجسٹرڈ افراد ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 20کلو آٹا، 5 کلو چینی،5 کلو گھی 3 کلو چاول دالیں اور5لیٹر کوکنگ آئل خرید سکیں گے۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر سب سے زیادہ سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا، تاہم رمضان پیکیج کے آغاز پر ملک بھر کے اسٹورز پر سستا آٹا دستیاب ہی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے اعلان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں رجسٹرڈ کو مارکیٹ میں 1420 روپے کی قیمت میں دستیاب 10 کلو آٹے کا تھیلا یوٹیلٹی اسٹورز پر صرف 648 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ تاہم تاحال اس اعلان پر عمل نہیں ہو سکا۔ اسی باعث سستے آٹے کے حصول کے لیے یوٹلیٹی اسٹورز کا رخ کرنے والے شہریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔