بی آر ٹی پر روزانہ سفر کرنیوالوں کی تعداد 3 لاکھ 45ہزار سے تجاوز

پشاور: بی آر ٹی بس پر روزانہ سفر کرنیوالوں مسافروں کی تعداد 3لاکھ 45ہزار سے تجاوز کر گئی یہ اب تک بی آر ٹی پر یومیہ سفر کرنے والے مسافرں کی سب سے زیادہ تعداد ہے سی ای او ٹرانس پشاور ڈاکٹر طارق عثمان کے مطابق دیگر منصوبوں کے مقابلے میں بی آر ٹی کی فی مسافر سبسڈی سب سے کم ہےاس وقت بی آر ٹی میں 15 روٹس فعال ہیں بی آر ٹی کے 15 روٹس پر مسافر شہر کے بیشتر علاقوں تک سفر کر سکتے ہیں ،زو پشاور کو اب تک 5 عالمی ایوارڈز مل چکے ہیں۔