ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار کی حد عبور کر گیا

اسلام آباد:ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے کا ہو گیا۔گرشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 819 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 532 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔