اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے 62 ہزار کی حد عبور کر لی

کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس نے 62 ہزار کی حد عبور کر لی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک سو انڈیکس 557 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار998 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا تھا ،جس کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح سے نیچے چلا گیا تھا۔گزشتہ روز حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب 28 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 166 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 77 ارب روپے رہی تھی۔