پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

اسلام آباد:پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے سلسلے میں 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی، پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے قرضے کی قسط کی منظوری دی تھی۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔کمرشل بینکوں سمیت مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی، آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔