اپیل نے آئی فون 11 لانچ کر دیا

واشنگٹن:الیکٹرانک کی معروف اور سمارٹ فونز کی بانی اپیل کمپنی نے اپنا تازہ ترین آئی فون 11 لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون ایک ایسے موقع پر لانچ کیا گیا ہے جب کہ حالیہ کچھ عرصے سے اپیل کو سمارٹ فون کی اپنی حریف کمپنیوں کی جانب سے شدید مسابقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے اس کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے۔آئی فون 11 اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ مختلف نہیں ہے، لیکن اس میں کئی نئی چیزیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ جاندار تصویر اتاری جا سکے۔ تاہم یہ فیچر اب کچھ زیادہ نیا نہیں رہا کیونکہ سام سنگ اور چین کی کمپنی ہواوے ان دنوں تین کیمروں والے سمارٹ فون فروخت کر رہی ہیں۔تاہم ایک اہم چیز آئی فون 11 کی قیمت ہے جو پچھلے ماڈل آئی فون 10 سے کم رکھی گئی ہے۔ نیا سمارٹ فون 699 ڈالر میں پیش کیا جا رہا ہے۔