پاکستان میں معیشت کی بحالی،سوشل میڈیا پر آرمی چیف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد:پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر، سوشل میڈیا پرآرمی چیف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بھارت پاکستان میں معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات کی بدولت بڑھتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ثمرات سے پریشان ہو گیا۔بھارتی میڈیا پاکستانی معیشت کے لئے آرمی چیف کی کاوشوں کو منفی انداز میں پیش کرنے لگا۔ملکی معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر” آرمی چیف “ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بھارتی تجزیہ نگار نے پاکستان سے بغض کی آڑ میں الزام لگایا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پاکستانی اداروں کی نجکاری کی وجہ بن سکتی ہے۔متحدہ عرب امارات کی ملک میں حالیہ سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔متحدہ عرب امارات کی ملٹی بلین ڈالر سرمایہ کاری کا مقصدخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے جو بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔