نگران وزیراعظم نے لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے موبائل ایپ کااجرا کردیا

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لاپتہ بچوں کی تلاش اور بازیابی کے لیے زارا موبائل ایپ کا اجرا کر دیا۔بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران نگراں وزیراعظم نے زارا الرٹ ایپ کا آغاز کیا۔زرا الرٹ ایپ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔اس کا نام زرا انصاری کے نام پر رکھا گیا ہے جو 2018 میں پاکستان میں اغوا اور قتل کر دی گئی تھی۔زرا الرٹ ایپ سسٹم کو لاپتہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے کیسز میں تیزی سے ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں جلد سے جلد تلاش کرنا اور بازیاب کرنا ہے۔