بھارت،سکھوں کواجازت نہیں

نئی دہلی:بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، دہلی میں ایک سکھ شخص کو اُس کے مذہب اور لباس کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ پرام صاحب نامی سکھ شخص اپنی دوست کے ہمراہ دہلی کے ریسٹورںٹ پہنچا تو عملے نے انہیں باہر ہی روک لیا، اُن کے حلیے اور داڑھی کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا۔پرام صاحب کے مطابق استقبالیے پر موجود عملے کے فرد نے صاف کہا کہ ہم سکھوں کو ریسٹورنٹ میں جانے کی اجازت نہیں دیتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے میرے ساتھ موجود خاتون سے بھی بدکلامی کی اور انتہائی بدتمیزی سے پیش آئے۔