بلو چستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ:نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلو چستان کے سرحدی شہر چمن سے اب تک 1لاکھ دس ہزار غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا ہے ،تارکین وطن کو باعزت طریقے سے ان کے وطن بھیجا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کو ئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے۔ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ افغانستان کو بین الاقوامی سطح پر تجارت کے لیے پاکستان نے اپنی سرزمین فراہم کی ہے لیکن ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر افغانستان سے لگژری اشیاءکی سمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کا سلسلہ تیز کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ واپس جا نے والوں کے لئے سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نادرا،ایف آئی اے بلوچستان میں جعلی شناختی کارڈز بنائے جانے کے حوالےسے تحقیقات کر رہی ہیں ۔