خیبرپختو نخوا حکومت نےغیر قانونی غیر ملکیوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا

پشاور: خیبر پختو نخواحکومت نے غیر قانونی مقیم افغانوں کا ڈیٹا مرتب کر لیامحکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وزارت داخلہ کو ڈیٹا ارسال کر دیا،محکمہ داخلہ نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مقیم افغانوں کا ڈیٹا ارسال کر دیا،محکمہ داخلہ کے دستاویزات کے مطابق بڑے شہروں میں 22ہزار347 غیر قانونی مقیم افغانوں کی نشاندہی کی گئی، پشاور میں 17 ہزار 832 غیر قانونی افغانوں کی نشاندہی ہوئی،خیبر میں1523 کوہاٹ میں 1228 لوئروزیرستان میں607 افغانوں کی نشاندہی کی گئی بٹگرام ،ٹانک، تورغر، کوہستان، صوابی ،وزیرستان اور مانسہرہ سے بھی ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔بنوں 370، مہمند 356، ہری پور 314، مردان 217، چارسدہ 104 غیر قانونی غیر ملکی موجود ہیں۔ مالاکنڈ 100، کرم 95، چترال 76، باجوڑ 69، ایبٹ آباد 51 غیر ملکی موجود ہیں۔