پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ترقی کی نئی تاریخ رقم

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 618 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے آخری روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار کی بلندترین سطح عبور کی تھی۔