کتے کے کاٹنے سے 31 بھارتی اسپتال پہنچ گئے

نئی دہلی:مغربی بھارت کے شہر کولہا پور میں کتے کے کاٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد اسپتال پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 21 مرد، 7 خواتین اور 3 بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت بھر میں 3 کروڑ 50 لاکھ آوارہ کتے گلی محلوں میں گھومتے پھرتے ہیں اور سالانہ 20 ہزار کے قریب افراد کتوں کے کاٹنے سے مر جاتے ہیں۔