ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں پونے 4 فیصد کا بڑا اضافہ

لاہور: صرف ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں پونے 4 فیصد کا بڑا اضافہ، رواں ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 3 عشاریہ 73 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کی شرح 29.21 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 20ا شیاء مہنگی اور 7 سستی ہوئیں جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ مرچ ، ٹماٹر، پیاز ، آلو ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں مرچ 28.98 فیصد ، ٹماٹر 19.71 فیصد ، انڈے 4.77 فیصد، ایل پی جی 4.12 فیصد ، لہسن 3.09 فیصد ، پیاز 2.58 فیصد، گڑ 2.18 فیصد، آلو 2.09 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 20.98 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں کیلے کی قیمت میں 5.36 فیصد، چینی 1.15 فیصد، گھی 0.93 فیصد، خوردنی تیل 0.89فیصد ، گندم کا آٹا 0.17فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.16فیصد کمی ہوئی۔