پاکستان نےبھارتی دعویٰ مسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بہتر ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا، بھارتی دعوؤ ں کے برعکس کرفیو اور کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنز کا استعمال جاری ہے، بھارتی مشیرنے مقبوضہ وادی کی صورتحال پرغلط تاثر پیش کرنے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہتر ہونے کے تمام دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کےجعلی فلیگ آپریشن سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں۔ بھارت نےغلطی سے ایل او سی پار کرنیوالے شہریوں سے متعلق من گھڑت کہانی بنانے کی کوشش کی۔ مقبوضہ کشمیر میں اشیاء خورونوش، ادویات کی شدید قلت کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی دعوؤ ں کے برعکس کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنز کا استعمال جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دعووں کے باوجود بدستور کرفیو جاری ہے۔بھارتی مشیرنے مقبوضہ وادی کی صورتحال پرغلط تاثرپیش کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے متعلق بھارتی مشیرکی بریفنگ مسترد کرتا ہے۔ کشمیری رہنماء بالخصوص حریت قیادت نظربند اورقید ہیں۔ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے 6 ستمبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ پر احتجاج کیا گیا، بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر پر امن ریلی میں شریک شہریوں کو نشانہ بنایا۔دفتر خارجہ کے مطابق ریلی کے شرکاء مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے تھے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 معصوم شہری شدید زخمی ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، شہری آبادی کوجان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت، انسانیت کیخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے، بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیاں کسی تذویراتی غلطی کی طرف لے جاسکتی ہیں۔