اقوام متحدہ کا گزشتہ سال7پاکستانیوں سمیت77اہلکاروں کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش

اقوام متحدہ:گزشتہ سال اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے خدمات سرانجام دینے کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے سات پاکستانیوں سمیت ستتراہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرنیویارک میں ایک پروقارتقریب ہوئی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عہد کیاکہ عالمی ادارے کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کویادرکھاجائے گا اور انکے خاندانوں کی مدد جاری رکھی جائے گی۔دنیابھرسے جاں بحق اہلکاروں کے عزیزواقارب، سفارتکاروں اوراقوام متحدہ کے عملے نے تقریب میں بذات خودیاآن لائن شرکت کی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیراکرم اورنیویارک میں پاکستان مشن کے فوجی اتاشی کرنل عمرشفیق چغتائی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔