ڈیپ فریزر کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد : گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوان ڈیپ فریزر کی فروخت میں 39 فیصد کا اضافہ جبکہ ریفریجیریٹرز کی پیداوار میں 24 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے دوران ڈیپ فریزرز کی فروخت ایک لاکھ 86 ہزار 545 یونٹس تک بڑھ گئی تاہم ریفریجیریٹرز کی پیداوار 24 فیصد کی کمی سے 1.093 ملین یونٹس تک کم ہوگئی۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018-19 ء کے دوران ڈیپ فریزر کی فروخت میں 39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ریفریجیریٹرز کی پیداوار میں 24 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔