پشاور میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا

پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ امدای ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو کی ایمبولینسز اور فائر وہیکل جائے حادثے پر پہنچ گئے ہیں، ابتک کے اطلاعات کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہپستال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ایس پی کینٹ کے مطابق خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑالیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے اوع زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ادارے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہیں۔