اقوام متحدہ مقدسات کی حرمت کا قانون بنائے

لاہور:چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ محرم حرمت والا مہینہ ہے اس کا احترام سب پر لازم ہے،وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت جو ضابطہ اخلاق دیا گیا اس پر تمام علما ء آپس میں مشاورت کررہے ہیں۔سویڈن میں قرآن پاک کے بعد انجیل اور تورات کو جلانے کی اجازت مانگی جارہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کے بعد بائبل اور دیگر آسمانی کتب کے جلانے کی ناپاک مہم کے خلاف دیگر علما و مشائخ کے ہمراہ جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محرم حرمت والا مہینہ ہے اس کا احترام سب پر لازم ہے،وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت جو ضابطہ اخلاق دیا گیا اس پر تمام علما ء آپس میں مشاورت کررہے ہیں۔سویڈن میں قرآن پاک کے بعد انجیل اور تورات کو جلانے کی اجازت مانگی جارہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص آسمانی کتابوں اور نبیوں پر ایمان نہ لائے اس کا دین مکمل نہیں ہو سکتا۔ مسلمان کی یہ شان ہے کہ ان کتابوں پر ایمان لائے ۔آج مدرسہ مسجد کے اندر سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قران، انجیل تورات سمیت تمام کتابوں کا احترام لازم ہے۔جس طرح اللہ کا قرآن مقدس اسی طرح دیگر آسمانی کتب بھی مقدس ہیں۔لہذا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ مقدسات کی حرمت کا قانون بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مل کر جوقرار دار منظور کروائی ہے اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کی جانب سے اعلان کررہا ہوں قرآن ،تورات انجیل سمیت دیگر کتابوں پر یقین ہے جو اس کی بے حرمتی کریگا گناہ گار اور سزا کا حقدار ہوگا ۔اس موقع پر پادری ایمنل کھوکھر نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بے دین لوگ ہیں۔ ان کے اس فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔