ناکامی کا الزام اب بھارت کس کو دے گا،آصف غفور

راولپنڈی : بھارت کے ناکام چاند مشن پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودےگا؟ کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یا کسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے؟ کیا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے؟ کیا ہندوتوا کے خلاف بلند آوازوں نے مشن چندریان کو چکنا چور کردیا؟ چاند کو اکیلا چھوڑ دیں، ہندوتوا آپ کو کہیں بھی نہیں لے کر جا سکتی، مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا۔