بھارت کی چاند پراترنے کی کوشش ناکام

نئی دہلی : بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی۔جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوراسرو چیف جذباتی ہو گئے، ایک دوسرے کو گلے لگا کر دلاسہ دیتے رہے۔بھارتی وزیراعظم نے اسرو کو گلے لگا کر تسلی دی اور تھپکی دی۔نریندو مودی نے کہا کہ چاند کو چھونے کا ہمارا مشن اور مضبوط ہو چکا ہے اور بہترین وقت ضرور آئے گا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہو گئے۔مودی شدید مایوسی ہو کر خلائی ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے چلے گئے۔بھارت کا خلائی مشن چندریاں ٹو چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل سگنل کھو بیٹھا۔بھارتی اسپیس ایجنسی اسرو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر وگرم کا رابطہ منقطع ہو گیا۔لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا۔تاہم اس حوالے سے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم اسرو ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔جب انہیں اطلاع دی گئی کہ سگنل منقطع ہو گیا ہے تو مودی مایوسی کی حالت میں وہاں سے چلتے بنے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہو گیا ہے۔وہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاپتا تھا۔بھارت کا یہ دوسرا خلائی مشن تھا جو 50 دن کے سفر کے بعد چاند کے قریب پہنچا تھا۔اس سے قبل 2008ء میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہو گیا تھا۔جب کہ امریکا، روش اور چین چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کر چکے ہیں۔چاند مشن ناکام ہونے پر پورے بھارت میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس سے قبل پورا بھارت پرجوش تھا کہ ہمارا ملک بھی چاند پر جانے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا تاہم یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔