سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے پاکستان میں محفوظ آپریشن کا ایک سال منایا

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے پاکستان میں محفوظ آپریشن کا ایک سال منایا، جس میں مجموعی طور پر 3.64 بلین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی جا رہی ہے جو تقریباً 1.59 ملین ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور تقریباً 3.98 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے برابر ہے، منصوبہ کے تحت 1.74 ارب ڈالر کی لاگت کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ، پاکستانی حکومت اس پروجیکٹ کو گرین انرجی میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے تحت سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے 5 ملین کی آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہو گئی ہے۔ منصوبہ دریائے جہلم (پنجاب,آزاد کشمیر) کے مقام پر واقع ہے ، اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے 5 ہزار کے قریب مواقع میسر آئے ہیں۔کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 7 سال کی قلیل مدت میں 29 جون 2022 کو مکمل ہو کر فعال ہے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران چائنا تھری گورجز کارپوریشن نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پوری کیں۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے مقامی علاقے میں 20 سے زیادہ عوامی بہبود کے منصوبے بنائے ہیں، جن میں سکول، ہسپتال اور سڑکیں شامل ہیں،حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کیا ہے اور پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران ہر سال 4,500 سے زیادہ مقامی ملازمتیں براہ راست یا بالواسطہ فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے سکالرشپ پروگرام کے تحت 33 طلبا کو چینی اور پاکستانی یونیورسٹیوں میں مشترکہ طور پر اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم مکمل کرنے کے لیے سپانسر کیا ہے۔ پاکستانی حکومت کے نمائندوں، کمیونٹی کے ارکان، اساتذہ اور پرائمری اسکول کے طلبا کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کروائے گئے۔ 720 میگاواٹ کی کل نصب صلاحیت اور 3.2 بلین کلو واٹ گھنٹہ کی سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ، کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے 1.4 ملین ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہر سال 3.5 ملین ٹن کمی ہوئی ہے۔