سیکورٹی اداروں کی کارروائی،لوئر دیر بڑی تباہی سے بچ گیا

لوئر دیر :عیدالاضحی کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، ریموٹ کنڑول و دستی بم برآمد کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور بی ڈی ایس نے ملاکنڈ بارڈر پر کامیاب مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران ملزمان کے قبضے سے5خودکش جیکٹ،19ریموٹ کنڑول و دستی بم اور 3ایس ایم جی برآمد کرلی گئیں۔اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 30ہائی ایکپلوسیو بارود،5واکی ٹاکی،16ایس ایم جی میگزین اور سینکڑوں کارتوس قبضے میں لے لیں۔ ڈی پی اوضیاء الدین نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے ناکام بنادیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ضلع میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دہشت گردوں کیخلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران دوائیں، کپڑے، بیگز، چارجر، موبائل فونز،خوراک سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔