باجوڑ کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کمپاونڈ کا افتتاح

باجوڑ:باجوڑ کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کمپاونڈ کا افتتاح کردیا گیا،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس برگیڈیئر راؤ عمران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارالحق نے باالترتیب سی ٹی ڈی آفس، پولیس سٹیشن لوئی ماموند اور سپیشل برانچ آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر پاک فوج کے افسران اور قبائلی عمائدین موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر مقامی عمائدین نے افسران کا پرتپاک استقبال کیا۔بچوں نے افسران کو گلدستے پیش کرکے گل پاشی کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس و سیکیورٹی فورسز اور عوام کی لازوال قربانیوں کی بدولت امن و خوشحالی کا دور لوٹ آیا ہےمشکل اور کٹھن حالات کے باوجود قبائلی عوام نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔خیبر پختونخوا پولیس, قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور قبائلی عوام نے فرنٹ لائن ڈیفنس کے طور پر کردار ادا کرکے حب الوطنی کی مثال قائم کی اور وطن عزیز کے دفاع پر آنچ نہیں آنے دیا وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب ملکر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں اور بد امنی کے مرتکب ملک دشمن عناصر کے مزموم عزائم ناکام بنائیں۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کمپاونڈ کے احاطے میں پودا لگا کر گرین پاکستان شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کردیا اور ملک و قوم کی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔