بھارت کا اقدام مسترد

اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یک طرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کر دی۔مسئلہ کشمیر سے متعلق دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب شنگھائی تعاون تنظیم نے بھی مسئلہ کشمیر حل کروانے کی پیشکش کر دی ہے۔سربراہ سنگھائی تعاون تنظیم ولادی میر نوروف نے کہا ہے کہ مسئلے کا حل کا بنیادی اصول ہے کہ کوئی یک طرفہ اقدامات نہ اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس کے پرامن حل کے لیے بہترین کوششیں کی جائیں گی،ایس سی او کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے دو طرفہ ایشوز ہی سہی مگر ممبر ممالک ایک طرف خاموش ہو کر نہیں بیٹھ سکتے۔شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، پاکستان ، روس،بھارت،کرغستان،تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔