نوشہرہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

نوشہرہ:صدر تحریک اصلاحات پاکستان ضلع نو شہرہ کاشف خان کی زیر نگرانی نوشہرہ میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ جس میں تحریک اصلاحات پاکستان پارٹی کے کارکنوں، اور نوشہرہ کے غیور عوام نے کثیر تعدادِ میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت صدرٹی آئی پی ضلع نوشہرہ کاشف خان اور ضلعی کابینہ نے کی۔ سینکڑوں شرکاء نے تحریک اصلاحات پاکستان کی مرکزی سیکرٹریٹ تحصیل پبی سے نو شہرہ ہ کینٹ تک مارچ کیا۔ یکجہتی ریلی سے خطاب میں ضلعی صدر اور دیگر شرکاء نے کہا کہ 9 مئی کو پرتشدود احتجاج ملکی سلامتی اور استحکام کے خلاف منظم سازش تھی۔ پاکستان میں شام عراق یمن لیبیا فلسطین افغانستان جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ جس کو افواج پاکستان نے ناکام بنا دی۔ ریلی کی شرکاء نے کہا کہ ہم اس پرتشدود احتجاج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ہم پاکستان اور پاکستان کی سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کیونکہ مضبوط فوج مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ریلی کے اختتام پر صدر کاشف خان نے پاک فوج کے آفیسر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ پاک فوج کے آفیسر نے ڈسٹرکٹ نو شہرہ کے غیور عوام کا افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالنے پر شکریہ ادا کیا۔