مردان کے عوام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

مردان:مرکزی تنظیم تاجران تاجراتحاد کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت مردان چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر و جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجران مردان حاجی غلام حسین صراف اور قائم مقام صدر مرکزی تنظیم تاجران مشتاق سیماب نے کی ، ریلی میں تاجربرادری کے نمائندوں اور تاجروں نے بھرپور شرکت کی،ریلی مردان چیمبر کالج چوک سے روانہ ہو کر ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پی آر سی طفیل گیٹ بلمقابل ڈی پی او آفس میں جلسہ کی صورت اختیار کرگئی۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ تھے اور رہیں گے پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ہم محفوظ زندگی بسر کررہے ہیں پاک فوج کے خلاف سازشوں اور قومی سلامتی کی تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور عوام کو پاک افواج کیخلاف اکسانے کی مذمت کرتے ہیں