قبا ئلی ضلع باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد

پشاور: باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختونیار نے ریلی کی قیادت کی۔ریلی میں قبائلی زعما، تاجر برادری اور دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عمائدین نے کہاکہ بازاروں میں سیاسی جلسے کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔