چارسدہ: پاک آرمی اور پولیس کا تھانہ مندنی کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

چارسدہ: چارسدہ کے علاقہ تھانہ مندنی کی حدود میں پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے پولیس کو انتہائی مطلوب 2اشتہاریوں، 2مشتبہ افراد سمیت6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان گنڈاپور اور ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے،ڈی ایس پی تنگی فاضل خان اور ایس ایچ او تھانہ مندنی امتیاز علی شاہ خان کی قیادت میں پاک آرمی کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران12غیر قانونی طور پر رہائش کو چیک کرکےاقدام قتل میں ملوث دو مجرمان اشتہاری،دو مشتبہ افراد سمیت انسدادی کارروائی میں 6ملزمان گرفتار کرلیا۔زیر حراست افراد سے2پستول،110گرام آئس اور25عددکارتوس بھی برآمد کرلیا، آپریشن کے دوران ٹارگٹڈ گھروں اور جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ کاروائی میں پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری،پاک آرمی، خواتین پولیس کی ٹیم اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو چھان بین کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔