اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی قانونی حیثیت کی وضاحت کردی

کراچی:پاکستان کے مرکزی بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق وضاحت کر دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری ویڈیو پیغام میں اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے یہ نوٹ جاری کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت نوٹ جاری کئے جاتے ہیں، چاہئے عام نوٹ ہوں یا تاریخی انہیں ایک قانون کے تحت جاری کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ 75 روپے کو تنسیخ کر دیا گیا یا واپس لے لیا گیا ہے، میں واضح کر دوں اس نوٹ کی کوئی ایکسپائری تاریخ نہیں ہے،اس لیے یہ نوٹ ہر طرح کی ٹرانسیکشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔