چئیر پرسن پناہ گاہ ویلفیئر بورڈنیلم طورو نے ’’زمونگ کور‘‘ میں یتیم بچیوں میں تخائف تقسیم کئے

پشاور:چئیر پرسن پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ نیلم طورو نے ’’زمونگ کور‘‘کے یتیم بچیوں میں عید کے کپڑے اور جوتے تقسیم کئے مردان اینڈیور لائینز کلب اور برداشت خیبرپختونخوا نے افکو کی تعاون سے ’’زمونگ کور‘‘ کی یتیم بچیوں کیلئے عید کے کپڑے اور جوتے فراہم کئے گئے۔اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جسکی مہمان خصوصی چئیر پرسن پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ نیلم طورو تھیں،تقریب میں بچیوں نے مختلف ڈیموز پیش کئے،اس موقع پر نیلم طورو نے کہا کہ آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ افکو کی تعاون سے یہاں کی105 بچیوں کیلئے عید کے کپڑے اور جوتے فراہم کئے اور بچیوں کو منظم طریقے سے لایا جاتا ہے بچیوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل ایجوکیشن بھی دی جاتی ہے،اس موقع پر ’’زمونگ کور‘‘ کے ڈائریکٹر نجم السحر،ڈپٹی ڈائر یکٹر میاں ضیا اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناہید بلال بھی موجود تھے