جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ ادا، زخمی کیپٹن کی بھی شرکت

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کی نماز جنازہ فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز وانا میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں زخمی کیپٹن نے بھی شرکت کی۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ آبائی شہر جسوال میں بھی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں سمیت جوانوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر حکام نے کہا کہ مسلح افواج دشمنوں کی امن خراب کرنے کی مذموم سازش کو ناکام بنا دیں گی، ہمارے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔سپاہی حامد رسول کے جنازہ میں زخمی کیپٹن نے بھی شرکت کی، خیبر پختونخوا ، شین وارسک میں ہونے والے آپریشن میں سپاہی حامد رسول کے ہم رقاب زخمی کپتان نے اپنے جوان کے جنازے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ پاک فوج اپنے شہداء کو بعد از شہادت بھی فراموش نہیں کرتی۔